ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / سست اوور ریٹ کے لئے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ

سست اوور ریٹ کے لئے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ

Wed, 14 Jun 2017 17:27:41  SO Admin   S.O. News Service

کارڈف، 13جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سری لنکا کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں سست اوورریٹ کے لئے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔آئی سی سی میچ ریفریوں کی ایلیٹ پینل کے رکن کرس براڈ نے یہ جرمانہ عائد چونکہ سرفراز احمد کی ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہ گئی تھی۔آئی سی سی کھلاڑیوں اور امدادی عملہ کی ضابطہ اخلاق کے تحت مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہنے پر میچ فیس کا 10فیصد کٹتا ہے اور کپتان کو دوگنا جرمانہ دینا ہوتا ہے۔سرفراز پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ باقی کھلاڑیوں کو 10فیصد جرمانہ دینا پڑا۔
 


Share: